ابنا: مختلف فلسطيني گروہوں کے نمائندوں نے جہاد اسلامي کي درخواست پر غزہ شہر ميں يہ اجلاس کيا اور قومي آشتي کے سمجھوتے کے نفاذ اور اس سمجھوتے کے نفاذ کي راہ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے نيز باہمي اختلافات کو ختم کرنے کے بارے ميں بات چيت کي۔ يہ اجلاس اسماعيل ہنيہ کي حکومت کي طرف سے فلسطين کي مرکزي انتخابي کميٹي کي سرگرميوں پر روک لگاديئے جانے کے بعد بلايا گيا ہے۔
اسماعيل ہنيہ نے يہ اقدام غرب اردن ميں فلسطيني انتظاميہ کے ذريعے حماس کے کارکنوں کو گرفتار کئے جانے پر بطور احتجاج کيا تھا - واضح رہے کہ حماس اور فتح تنظيموں نے گذشتہ مہينے قاہرہ ميں ہونےوالے اپنے اجلاس ميں قومي آشتي کے سمجھوتے پر عمل درآمد پر اتفاق کيا تھا ليکن ابھي تک يہ سمجھوتہ روبہ عمل نہيں آسکا ہے۔
.......
/169